0
Saturday 2 Feb 2013 17:52

کراچی سیمینار

اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کراچی کے زیراہتمام خانہ فرہنگ کے آڈیٹوریم میں ہفتہ وحدت بفرمان حضرت امام خمینی (رہ) بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفٰی و حضرت امام جعفر صادق (ع) اور طلوع فجر انقلاب اسلامی ایران کی چونتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے سابق وزیر خارجہ ایران اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے مشیر اعلٰی برائے خارجہ امور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی، ایرانی قونصل جنرل کراچی مہدی سبحانی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و امیر جماعت اسلامی سندھ اسد اللہ بھٹو، علامہ حیدر علی جوادی، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کراچی مہدی خطیب نے خطاب کیا۔ تقریب میں خصوصی شرکت نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ ابوالفضل بہاؤالدینی اور سربراہ شوریٰ عالی ایم ڈبلیو ایم پاکستان مولانا آغا شیخ حسن صلاح الدین نے کی۔ جبکہ اہل سنت و اہل تشیع علماء کرام کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عوام شریک تھی۔ اس موقع پر انقلاب اسلامی ایران کے حوالے سے خصوصی طور پر تیار کردہ ڈاکیومنٹری فلم بھی دکھائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 236686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش