اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ، وفاقی اردو یونیورسٹی یونٹ کے تحت اسلام آباد میں یوم حسین کا انعقاد کیا گیا، پروقار تقریب میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر اہل سنت عالم علامہ حیدر علوی اور معرو ف شیعہ عالم علامہ علی حسین مدنی نے فکرو تحریک حسین علیہ السلام پر سیر حاصل گفتگو کی۔