0
Monday 9 Feb 2015 22:34

جے آئی ٹی رپورٹ،سانحہ بلدیہ ٹاؤن کراچی

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کراچی 11 ستمبر 2012ء

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کراچی 11 ستمبر 2012ء

  • جے آئی ٹی رپورٹ، سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کراچی

    جے آئی ٹی رپورٹ، سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کراچی

اسلام ٹائمز۔ رینجرز نے 6 فروری بروز جمعہ سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے حوالے سے رپورٹ پیش کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ فیکٹری میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی، جس میں متحدہ قوم موومنٹ ملوث ہے۔ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی تھی، جس میں رینجرز کے قانونی افسر نے ایک رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران ایم کیو ایم کا ایک کارکن گرفتار کیا گیا تھا، جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے فیکٹری میں آگ لگائی تھی، جبکہ اس دوران عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ واقعے میں ایم کیو ایم کے ملوث ہونے کی وجہ سے رپورٹ کے مندرجات کو خفیہ رکھا جائے۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ یارڈ یا اقوام متحدہ کی ٹیم سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ الطاف حسین نے خبردار کیا کہ ایم کیو ایم پر بلاجواز الزام تراشی کا سلسلہ بند کیا جائے، ایم کیو ایم کے وکلاء الزام لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرائیں۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹی اور من گھڑت ہے، جسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے واقعے کو بنیاد بنا کر ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے اور ایک بار پھر ایم کیو ایم پر شب خون مارنے کی سازش کی جا رہی ہے، سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ اسی سازش کا حصہ ہے، جس کے تحت ایم کیو ایم کا امیج خراب کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 438864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش