1
0
Monday 2 Jan 2017 02:30

کراچی، امت رسول مارچ

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی كراچی كے تحت شام اور برما كے مسلمانوں سے اظہار یكجہتی كے لیے شاہراہ قائدین پر امت رسول مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ سے مرکزی خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کیا۔ امت رسول مارچ سے امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاكٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیر جماعت اسلامی كراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر كراچی ڈاكٹر اسامہ رضی، جماعت الدعوہ كے رہنما ڈاكٹر مزمل اقبال ہاشمی، برمی مسلمانوں كے رہنما حبیب اللہ تاج اور دیگر نے بھی خطاب كیا، جب کہ مارچ میں ڈاكٹر عافیہ صدیقی كی رہائی كے لیے بھی قرارداد منظور كی گئی۔ امت رسول مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاكستان كے حكمرانوں پر فرض ہے كہ وہ شام اور برما كے مسلمانوں كا ساتھ دیں، جماعت اسلامی كشمیر، فلسطین اور دیگر مسلمانوں كے ساتھ ہمیشہ كھڑی رہی ہے اور آج جماعت اسلامی شام كے شہر حلب اور برما كے مسلمانوں كے ساتھ كھڑی ہے، امت رسولﷺ مارچ برما اور شام سمیت دنیا بھر كے مظلوم مسلمانوں سے بھرپور اظہار یكجہتی كا مظہر ہے، آج عظیم الشان مارچ كرنے پر كراچی كے نوجوانوں، ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور غیور عوام مباركباد اور خراج تحسین كے مستحق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 596333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
جماعت اسلامی کا اصل چہرہ
ہماری پیشکش