0
Sunday 18 Jun 2017 21:20

کرم ایجنسی، پاک افغان سرحد کھول دیا گیا

  • کرم ایجنسی کیساتھ منسلک پاک افغان سرحد عام تجارت کیلئے کھول دی گئی

    کرم ایجنسی کیساتھ منسلک پاک افغان سرحد عام تجارت کیلئے کھول دی گئی

اسلام ٹائمز۔ وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد خرلاچی کو آج اتوار کے روز ہر قسم کی آمدورفت اور تجارت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پولیٹیکل انتظامیہ نے فروری کے مہینے میں پاراچنار میں بم دھماکے کے بعد خرلاچی بارڈر کو بند کر دیا تھا۔ ہفتے کے روز حکومت کی جانب سے گذشتہ 4 ماہ سے بند پاک افغان بارڈر خرلاچی کو کھولنے کا اعلان کیا گیا, جس کی روشنی میں انتظامیہ نے آج اتوار کے روز اس بارڈر کو عام آمدورفت اور ہر قسم کی تجارت کے لئے کھول دیا۔ اس بارڈر کے کھل جانے سے نہ صرف کرم ایجنسی کے عوام کی اقتصادی اور معاشی حالت بہتر ہوگی بلکہ یہ علاقے کے امن و امان کے لئے بھی کافی کارگر ثابت ہوگا۔ خرلاچی بارڈر کا راستہ کرم ایجنسی اور افغانستان کے صوبے خوست پکتیا کے لوگوں کے لئے نہ صرف آنے جانے کے حوالے سے بلکہ کاروباری لحاظ سے بھی کافی اہمیت کا حامل ہے۔ کرم ایجنسی کے رہائشیوں اور تاجروں نے خرلاچی بارڈ کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہمسایہ برادر ممالک ہیں، بارڈر کھلنے سے دونوں جانب رشتوں میں بندھے افراد بھی آزادی سے آجا سکیں گے۔ شہریوں کے مطابق بارڈر بندش سے دونوں جانب تاجروں کا نقصان ہو رہا تھا، کرم ایجنسی میں درجنوں ہوٹلز بند ہوچکے تھے، تاہم بارڈر کھل جانے سے دونوں جانب تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 647061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش