0
Tuesday 20 Feb 2018 21:38

پاراچنار، یوم شہادت بی بی فاطمۃ الزہراء (س)

اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے اہلبیتؑ کے مرکزی دفتر میں رسول اللہ کی بیٹی حضرت فاطمۃ الزہراء (س) کے یوم شہادت کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں علمائے کرام، ذاکرین اور دیگر سینکڑوں سوگواروں نے شرکت کی۔ تقریب سے مجلس علمائے اہلبیت کے صدر مولانا باقر حیدری، صدر تحریک حسینی مولانا یوسف حسین، مولانا حبیب شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام عالم اسلام کے مرد و زن کیلئے رسول اللہؐ کی بیٹی اسوہ اور نمونہ ہیں۔ انہوں نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہؐ کی وفات کے موقع پر انکے جنازہ کی تجہیز و تکفین سے پہلے ہی رسول اللہ ؐ کی محبت کے جھوٹے دعویداروں نے انکی ساری املاک بشمول فدک پر قبضہ جما لیا اور رسول پاکؐ کی وفات کو 3 ماہ نہیں گزرے تھے کہ انہی مفاد پرست و نام نہاد مسلمانوں نے ان کی بیٹی کے گھر کو نہ صرف آگ لگا دی بلکہ انکی جگرگوشہ بیٹی کو شدید زخمی کر ڈالا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہی نام نہاد مسلمانوں نے رسول اللہؐ کی آل کا انکی وفات کے بعد سے کربلا تک کسی قسم کے تقدس کا خیال نہیں رکھا بلکہ پیغمبر اسلامؐ کی آل پر انہوں نے ظلم کی انتہا کر دی۔ مقررین نے ان ایام فاطمیہ کے حوالے سے کہا کہ ایام فاطمیہ اسلامی بیداری کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ان ایام کو زندہ رکھنا اہل تشیع کیلئے اسلام ناب محمدی سے منسلک ہونے کا ایک محکم ثبوت و دلیل ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ سرکار دو عالمؐ کی بیٹی کی شہادت کے موقع پر حکومت کے سارے ادارے تعطیل کرے اور مجالس و جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کرے۔ انہوں نے کرم ایجنسی کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ان ایام کو روز عاشورا کی طرح منایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 706348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش