0
Wednesday 26 Dec 2018 01:08

علامہ راجہ ناصر کی وفد کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 143ویں یوم ولادت کے موقع پر شیعہ سنی علمائے کرام اور قائدین کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی، ایم ڈبلیو ایم یورپ کے سیکریٹری جنرل علامہ مشرف حسینی، مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی، سیکریٹری جنرل سندھ علامہ مقصود ڈومکی، سیکریٹری جنرل کراچی جنرل علامہ صادق جعفری، اہلسنت عالم دین مولانا عبداللہ جونا گڑھی، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس و دیگر شیعہ سنی علمائے کرام، تنظیمی عہدیداران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 768666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش