1
0
Friday 27 Mar 2015 15:23

پاکستان کو کسی صورت اسلامی ممالک کے داخلی مسائل میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے، حمید گل

پاکستان کو کسی صورت اسلامی ممالک کے داخلی مسائل میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے، حمید گل
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہا ہے کہ اُن کے خیال میں ایران اور امریکہ کے درمیان قربتیں ہو رہی ہے اور اگر 21 مارچ تک دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ ہو گیا تو امریکہ اور ایران اور بھی قریب آجائیں گے۔ امریکہ، سعودی عربیہ اور بالخصوص عرب دنیا سے فاصلہ کر رہا ہے اور خود اسرائیل کے ساتھ بھی امریکہ فاصلہ کر رہا ہے حتیٰ ہم نے دیکھا کہ نیتن یاہو پریشان تھا، اس وجہ سے نئی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ یمن کی تازہ صورت حال پر خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ سنی دنیا کا اتحاد قائم ہو جائے۔ اس وجہ سے یہ ساری بھاگ دوڑ ہو رہی ہے، سعودی عرب نے تو کہہ دیا ہے کہ پاکستان کی فوج ہمارے ساتھ ہے، اگرچے ہمارے طرف سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا، التبہ وزیردفاع کا محتاط بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ پر حملہ ہوا تو ہم آپ کیساتھ ہیں، حمید گل کا کہنا تھا کہ حقیقت میں تو فی الحال سعودی عرب ہی یمن پر حملہ کر رہا ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہم ایک نظریاتی مملکت ہیں، ریاست مدینہ کے بعد پاکستان دوسری اسلامی مملکت ہے، ہمارے لئے یہ بالکل درست نہیں ہے کہ ہم کسی مسلمان ملک اور مسلمانوں پر اٹیک کریں، اس کے پہلے بھی ہم نتائج بھگت چکے ہیں۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا تھا کہ فرض کریں کہ ہمیں یمن یا داعش کیخلاف کسی اور ملک کیخلاف جانا پڑتا ہے تو میں ذاتی طور پر اسے درست نہیں سمجھوں گا۔ جہاں مسلمانوں میں تنازعات ہیں وہاں ہمیں کسی صورت مداخلت نہیں کرنی چاہیئے، ہمیں مصالحت کی کوشش کرنی چاہیئے۔ پاکستان عالم اسلام کی طاقتور قوم ہے، ایٹمی طاقت ملک ہے، بلاشبہ سعودی عرب کے پاکستان پر بہت سارے احسانات ہیں اور مشکل وقت میں ساتھ دیا لیکن خود امریکہ ان سے الگ ہوچکا ہے، آخر کیوں امریکہ نے یمن سے اپنی فوجیں نکال لیں ہیں؟، اس لئے کہ امریکہ کی سوچ بدل چکی ہے۔ ایسی صورت میں جمپ کرنا درست نہیں ہے۔ التبہ ہمیں فوری طور پر امن کیلئے کام کرنا چاہیے۔ ہمیں فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلانا چاہیے، پاکستان او آئی سی ممالک کا رکن ہے اس لئے اجلاس بلا سکتا ہے، سب کو بیٹھائیں، اگر ایران کیساتھ مسائل ہیں تو اسے بھی ساتھ بیٹھائیں۔

جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے انکشاف کیا کہ ابھی نئی نئی معلومات آ رہی ہیں کہ سعودی عربیہ ایران کیخلاف اسرائیل کو اپنی فضائی سپیس دے گا، اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر اسرائیل ایران پر اٹیک کرتا ہے تو وہ سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کریگا، حمید گل نے کہا کہ اللہ کرے کہ یہ اطلاعات غلط ہوں، میں یہ سوچ کر پریشان ہو جاتا ہوں، حتیٰ سنی ممالک میں عوام اسرائیل کو پسند نہیں کرتے، وہاں بھی اسرائیل کیخلاف نفرت موجود ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان مسائل پر عالمی سطح پر بین الاقوامی علماء کانفرنس بلائیں، یاد رکھیں کہ اگر ہم گر گئے تو پھر 200 سال تک نہیں اٹھ پائیں گے۔ اس کو ابھی سنبھالنے کیلئے تمام علما کردار کریں، مسلکی اور فقہی مسائل کو دیکھیں، جب دین مکمل ہوا تھا تو اس وقت نہ کوئی سنی تھا نہ کوئی شیعہ، لٰہذا ان معاملات کو مسلکی تعصبات سے بالا تر کر ہوچنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو کوئی کردار ادا کرنا چاہیئے۔ پاکستان کو تیل اور اس کی دھار دیکھنی چاہیے، جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیئے اور نہ ہی جلد بازی کوئی اچھی چیز ہوتی ہے، جلد بازی سے ہمیشہ مسائل خراب ہوئے ہیں۔ ہمیں کسی صورت کسی اسلامی ملک کے داخلی مسائل میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 450352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

صدیقی
Iran, Islamic Republic of
Hamid gol sahab k demagh abi tak Amarica k porana Yaar yani Saodi Arab k Takfiri Nazaryat Produes karna wala Hokmaran ki Mohabbat ma Kharab hi hay,Dollar or Rial ki chamak sa Q na asa ho.., Aal e Saood k Pak sarzamin konsay Ehsanat han? yehi k hamara Molk ko Firqawarana Dehshat Gardi sa mala maal kar dia hay,or Takfere Soch k Hamil Madaris ko poray watan aziz ma thook k hisab sa Parwan charhaya hay
ہماری پیشکش