0
Thursday 30 Jun 2022 23:29

خیبر پختونخوا میں بجلی کا شارٹ فال 1600 میگا واٹ تک پہنچ گیا

خیبر پختونخوا میں بجلی کا شارٹ فال 1600 میگا واٹ تک پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے، صوبے میں بجلی کا شارٹ فال 1600 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں غیر اعلانیہ اور فورسڈ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، مردان، صوابی اور جنوبی اضلاع میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ پیسکو کے مطابق صوبے کو 1600 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے، صوبہ میں بجلی کی طلب 3264 میگاواٹ ہے جبکہ 1653 میگا واٹ کوٹہ مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کے استعمال میں اضافہ کی وجہ سے بار بار ٹرپنگ بھی ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے شہری بجلی معطلی کا دوہرا عذاب کاٹ رہے ہیں۔ شدید گرمی کے باعث کئی فیڈرز اوورلوڈنگ کے باعث ٹرپنگ کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1002038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش