0
Sunday 3 Jul 2022 02:04

وزیراعظم نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار ڈیوٹی وصول کرنے کا حکم نامہ معطل کر دیا

وزیراعظم نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار ڈیوٹی وصول کرنے کا حکم نامہ معطل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر مسافروں سے 50 ہزار تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی وصولی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حکم نامہ فوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہوائی اڈوں پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔ وزیراعظم نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کی تحقیقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر "ایف ای ڈی" کی وصولی کیسے اور کیوں ہوئی۔؟

وزیراعظم نے کہا ہے کہ فی الفور تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے، جن لوگوں کی وجہ سے مسافروں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا، انہیں عہدوں پر رہنے کا حق نہیں، جن مسافروں سے ایف ای ڈی وصول کی گئی ہے، انہیں رقوم واپس کی جائیں۔ وزیراعظم نے اپنے احکامات پر فوری عمل درآمد اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔
خبر کا کوڈ : 1002397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش