0
Wednesday 6 Jul 2022 13:38

پاک افغان تجارت بڑھانے کیلئے کسٹم ڈیوٹی کم رکھنے پر اتفاق

پاک افغان تجارت بڑھانے کیلئے کسٹم ڈیوٹی کم رکھنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے حجم میں اضافے کیلئے کسٹم ڈیوٹی کی شرح کم سے کم رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے حجم میں اضافے کیلئے دونوں ممالک میں کسٹم ڈیوٹی کی شرح کم سے کم رکھنے اور چمن باب دوستی کو 24 گھنٹے بار برداری کے لیے کھلا رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔ یہ باہمی اتفاق پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے تحت چمن میں منعقدہ اجلاس میں ہوا جس کی صدارت جوائنٹ چیمبر کے سینئیر نائب صدر نیاز محمد خان خلجی نے کی۔ اجلاس میں افغانستان سے جوائنٹ چمبر آف کامرس کے نمائندے اور تاجر نمائندوں نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے مصنوعات میں کسٹم ڈیوٹی کم سے کم رکھنے کی تجویز دی گئی تاکہ باہمی تجارت میں مزید اضافہ ممکن ہو۔ اجلاس میں باب دوستی کو 24 گھنٹے تجارت کیلئے کھلا رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید برآں بارڈر مشترکہ مارکیٹ کے قیام پر بھی دونوں جانب سے تجاویز دی گئیں تاکہ افغانستان کے ساتھ کاروبار کرنے والے تاجروں کا کاروبار مکمل قانونی ہوسکے۔ اجلاس میں باہمی تجارت کیلیے دوسرا گیٹ کھلوانے کی غرض سے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو ٹھوس سفارش کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ بارڈر پر ٹریفک کراسنگ سہل ہوسکے۔ افغانستان کی جانب سے پاکستان آنے والے تازہ پھلوں کی محکمہ کسٹم اور این ایل سی میں سست رفتار پراسیسنگ اور دوران ترسیل مختلف علاقوں میں غیر قانونی یونینز کے نام پر فی ٹرک 11000 روپے کی غیرقانونی وصولیوں جیسے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے ان کے سدباب کے لیے مشاورت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1003049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش