0
Wednesday 6 Jul 2022 15:12

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، دیوار گرنے سے لڑکا جاں بحق

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، دیوار گرنے سے لڑکا جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شدید بارش کے باعث دیوار گرنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں دیوار گرنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اور نادرن بائی پاس پر موسلادھار بارش ہوئی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون کا سلسلہ بدستور سندھ میں داخل ہو رہا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسکیم 33، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس، ڈیفنس فیز ون، بہادرآباد، گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے دفاتر جانے والے افراد اور موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کلفٹن، شارع فیصل اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے نو جولائی تک شہر میں شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1003071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش