0
Wednesday 19 Aug 2009 13:03

بھارت:قائد اعظم کی تعریف کرنے پر جسونت سنگھ کو پارٹی سے نکال دیا گیا

بھارت:قائد اعظم کی تعریف کرنے پر جسونت سنگھ کو پارٹی سے نکال دیا گیا
نئی دہلی:بھارتی اپوزیشن جماعت بی جے پی نے قاعد اعظم محمد علی جناح کی تعریف کرنے پر سینئر رہنما جسونت سنگھ کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔آج شملہ میں بی جے پی کے اجلاس کے بعد پارٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ نے اعلان کیا کہ جسونت سنگھ کو اپنی کتاب میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی تعریف کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جسونت سنگھ کے الفاظ پارٹی کے موقف کی ترجمانی نہیں کرتے اور پارٹی اس سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے۔اطلاعات کے مطابق اجلاس میں کئی رہنماؤں نے جسونت سنگھ پر شدید تنقید کی۔واضح رہے کہ سابق بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ نے قائد اعظم سے متعلق اپنی نئی کتاب جناح،انڈیا،پارٹیشن،انڈیپنڈنس ("Jinnah - India, Partition, Independence", )میں لکھا ہے کہ محمد علی جناح ایک عظیم قوم پرست ہندوستانی تھے جنھیں کانگریسی رہنماؤں کے رویے نے الگ ملک کے لیے جد جہد پر مجبور کیا۔کانگریسی رہنما اس حقیقت کا ادراک نہ کرسکے کہ ہندوستان کے نئے نظام میں مسلمان ہندو غلبے سے خائف تھے اور نئے نظام میں اپنے مقام کا تعین چاہتے تھے۔جسونت سنگھ نے قائد اعظم اور گاندھی کی شخصیت کا موازنہ کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ گاندھی کی شخصیت میں ہندو تشخص نمایاں تھا جبکہ محمد علی جناح غیر فرقہ وارانہ قومی جذبے کے حامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 10084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش