0
Saturday 15 Aug 2009 11:35

پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،بھارتی وزیراعظم

پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،بھارتی وزیراعظم
نئی دہلی:بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پر امن اور اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ بھارت ایسا ماحول تشکیل دینے کی کوشش کرے گا جو خطے میں امن و سلامتی کا باعث ہو۔ بھارت کے 63ویں یوم آزادی کے موقع پر دہلی کے لال قلعہ میں ہونے والی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آزادی اور جمہوریت پر فخر ہے۔ بھارتی عوام نے آزادی کے لیے قربانیاں دی ہیں اور آج آزادی کے موقعے پر ہم اپنے قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک میں دہشت گردی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد بھارت نے دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن اور سلامتی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور ایسا ماحول تشکیل دینے کی کوشش کریں گے جو خطے میں امن اور سلامتی کا باعث بنے گا۔


خبر کا کوڈ : 9831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش