0
Thursday 11 Aug 2022 12:09

امریکی ایما پر حکومت کی تبدیلی کیساتھ ہی دوبارہ ڈرون حملے اور دہشت گردی شروع کروائی گئی ہے، مراد سعید

امریکی ایما پر حکومت کی تبدیلی کیساتھ ہی دوبارہ ڈرون حملے اور دہشت گردی شروع کروائی گئی ہے، مراد سعید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف امن کے داعی ہیں اور قوم نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ وہ امن چاہتی ہے، امریکہ کے اثر ور سوخ کو دوبارہ خطے میں لایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے گندے کھیل میں نہ گھسیٹا جائے کیونکہ آگ کو بجھانا مشکل اور بھڑکانا بہت آسان ہوتا ہے، امپورٹڈ حکومت امریکہ سہولت کار، آلہ کار ہیں، لیکن ہم قوم کو کسی کی جنگ کا ایندھن نہیں بننے دیں گے، ہم نے ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دی، بلکہ ہم نے امن، بہترین معیشت اور لوگوں کو زندگیاں دی ہیں اور قوم اب امن چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا گیم ایکسپوز ہوگیا ہے، امریکا کی غلامی کرنی تھی، کرلی لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری جانوں کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رجیم تبدیل کرنے کا آپریشن ہوا، کیونکہ عمران خان نے ڈرون حملے نہیں ہونے دیئے، عمران خان کے دور میں ایک بھی دہشتگردی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

انکا کہنا تھا کہ امریکہ کے اثر ور سوخ دوبارہ خطے میں لایا جا رہا ہے، نائن الیون میں کوئی بھی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی وزیرستان، باجوڑ، کرم ایجنسی میں 80 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا، جس کے سالوں بعد سوات کا امن بحال ہوا تھا۔ مراد سعید نے کہا کہ 2013 سے پہلے سوات دیکھا ہوگا آج سوات دیکھیں، وہاں کے لوگوں میں خوف تھا کاروبار ختم ہوگئے تھے، لیکن آج سب کچھ دوبارہ بحال ہوگیا ہے اور میں نے اپنے ہاتھوں سے سوات بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے مستقبل میں ہمارے ساتھ کرنے کیا جارہے ہیں، لیکن وزارت داخلہ لوگوں کو گرفتار کرنے اور وزارت دفاع جگتیں مارنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ 17، 17 پریس کانفرنسز ہوتی ہیں کسی نے ہمارے مستقبل کے بارے میں بات نہیں کی، ہمیں ہمارا موقف میڈیا کے سامنے بھی نہیں لانے دیا جا رہا  ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش