0
Tuesday 16 Aug 2022 12:57

لاپتہ ہونیوالے صحافی زاہد عباس ملک کی درخواست ضمانت منظور، رہائی کا حکم

لاپتہ ہونیوالے صحافی زاہد عباس ملک کی درخواست ضمانت منظور، رہائی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ روزنامہ دنیا لاہور کے صحافی زاہد عباس ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ زاہد عباس ملک کو مئی میں اچھرہ لاہور سے ان کے فلیٹ سے غائب کر دیا گیا تھا، تاہم بعدازاں سی ٹی ڈی نے انہیں میانوالی سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ زاہد عباس ملک کا تعلق کالعدم سپاہ محمد سے ہے اور زاہد عباس ملک میانوالی میں تنظیم کیلئے چندہ جمع اور نفرت انگیز لٹریچر تقسیم کر رہے تھے، جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ تاہم زاہد عباس ملک کے اہلخانہ کا موقف تھا کہ زاہد عباس ملک سینیئر صحافی ہیں، ان کا کسی کالعدم جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

تاہم آج لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ بنچ میں جسٹس محمد امجد رفیق اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل تھے۔ وکیل صفائی بدرالزمان قریشی نے موقف اختیار کیا کہ ایک صحافی کس طرح کسی کالعدم جماعت کا رکن ہوسکتا ہے، یا لاہور میں موجود بندہ، کیسے میانوالی میں لٹریچر تقسیم کرسکتا ہے؟ جبکہ زاہد عباس ملک کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، مگر ایف آئی آر میں ان کی گرفتاری میانوالی سے ڈالی گئی۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ بے بنیاد مقدمہ قائم کیا گیا ہے، جو جھوٹ پر مبنی ہے۔ عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے زاہد عباس ملک کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
خبر کا کوڈ : 1009442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش