0
Wednesday 17 Aug 2022 13:04

جوہر ٹاون دھماکہ کیس، 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

جوہر ٹاون دھماکہ کیس، 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر 3 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم سمیع الحق، عزیز اکبر اور نوید اختر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے سی ٹی ڈی کو ملزمان کیخلاف چالان جلد پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 30 اگست تک توسیع کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1009616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش