0
Saturday 24 Sep 2011 15:18

کوئٹہ،ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد سخت سیکورٹی انتظامات، متعدد مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ،ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد سخت سیکورٹی انتظامات، متعدد مشتبہ افراد گرفتار
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز کوئٹہ سبی شاہراہ پر مسافر ویگن میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں 3 افراد کی جاں بحق ہونے کے بعد کوئٹہ اور گردونوح میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس، ایف سی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا گشت جاری ہے، تاہم کسی علاقے میں ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں، بائی پاس، ہزارہ گنجی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد مبینہ طور پر مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ان افراد کو مزید تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف اطلاعات پر چھاپوں کے دوران ڈھائی سو سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے، پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے پولیس کا ساتھ دیں، تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 101099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش