0
Friday 23 Sep 2011 18:15

کوئٹہ، سبی روڈ پر مسلح افراد کی مسافر ویگن پر فائرنگ سے 3 شیعہ نوجوان شہید اور 5 زخمی

کوئٹہ، سبی روڈ پر مسلح افراد کی مسافر ویگن پر فائرنگ سے 3 شیعہ نوجوان شہید اور 5 زخمی
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ نیوسریاب تھانے سے پانچ کلومیٹر دور اسٹیل مل کے قریب پیش آیا جہاں کوئٹہ سے مچھ جانے والی مسافر ویگن کو مسلح ملزمان نے روک لیا۔ ملزمان نے وین میں سوار تین مسافروں عوض علی، علی خان، محمد علی پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ تینوں افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ فائرنگ سے پانچ افراد بھی زخمی ہوگئے جن میں پیرزادہ خان، چھ سالہ بچہ شیراز خان اور طالب حسین شامل ہیں۔ واردات کے بعد ملزمان حسب روائت با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ زخمی طالب حسین کو بی ایم سی اسپتال پہنچانے کے بعد کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سبی روڈ پر مسافر ویگن پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسافر ویگن کوئٹہ سے ضلع بولان کے علاقے مچھ جارہی تھی کہ کوئٹہ کے نواح میں سبی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ویگن پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں افراد کو بولان میڈیکل کمپلیکس اور سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے، دوسری جانب تحفظ عزاداری کونسل کی جانب سے سبی روڈ پر مسافر ویگن پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے اور فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے خلاف سہ روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 100949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش