0
Sunday 25 Sep 2022 16:10

ونزوئلا و اریٹیریا کے وزرائے خارجہ کیساتھ امیر عبداللہیان کی ملاقات

ونزوئلا و اریٹیریا کے وزرائے خارجہ کیساتھ امیر عبداللہیان کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ونزوئلا و اریٹیریا کے اپنے ہم منصبوں کارلس فاریا و عثمان صالح کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ کارلس فاریا کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اپنی گفتگو میں حسین امیر عبداللہیان نے ونزوئلا کے صدر نکولس میڈورو کے آخری دورہ تہران کو اہم قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ اس موقع پر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان دستخط ہونے والی باہمی تعاون کی مفاہمتوں کو عملی جامہ پہنانا تہران کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا انعقاد مفاہمت کی مذکورہ قراردادوں پر عملدرآمد میں تیزی لا سکتا ہے۔ دوسری جانب ونزوئلا کے وزیرخارجہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان جاری گوناگوں باہمی تعاون کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اپنی گفتگو کے آخر میں کارلس فاریا نے ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع پر مبنی ونزوئلا حکام کے عزم پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے سربراہان کے باہمی رابطے اور دوطرفہ دوروں کی شرح میں اضافے پر بھی تاکید کی۔


ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق حسین امیر عبداللہیان نے اریٹیریا کے اپنے ہم منصب عثمان صالح کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ امور کے ساتھ ساتھ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور براعظم افریقہ کے ممالک کے ساتھ تعلقات کی توسیع پر مبنی ایرانی حکومت کی خارجہ پالیسی پر زور دیا اور مزاحمت و خودمختاری کی جدوجہد پر مبنی اریٹیریا کے عوام کے درخشان ماضی پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک باہمی اقدار کے احترام کے ساتھ ساتھ جلد ہی تکنیکی و اقتصادی تعاون کو بھی فروغ دیں گے۔ دوسری جانب عثمان صالح نے اس ملاقات کے اہتمام پر حسین امیر عبداللہیان کا شکریہ ادا کیا اور خطے کے اہم جغرافیائی شراکتداروں خصوصا ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع پر مبنی اریٹیریا کی سیاست پر تاکید کی۔

خبر کا کوڈ : 1016090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش