0
Sunday 2 Oct 2022 12:16

سیلاب کے باعث بند ٹرین سروس آج سے بحال

سیلاب کے باعث بند ٹرین سروس آج سے بحال
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں سیلاب کی بدترین صورتحال کے سبب 34 دن سے بند ٹرین سروس آج سے جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق آج صبح 10 بجے پہلی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے پشاور روانہ ہوئی۔ رحمان بابا ایکسپریس فیصل آباد اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس ٹرین میں 19بوگیاں ہیں جس میں 1428 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، ٹرین میں ایک اے سی بزنس، 4 اے سی اسٹینڈرڈ، 14 اکانومی کلاس کے ڈبے ہیں۔ رحمان بابا ایکسپریس 31 گھنٹے 55 منٹس کا سفر کر کے کل شام 5 بج کر 55 منٹ پر پشاور پہنچے گی۔ دوسری ٹرین سروس خیبرمیل آج رات 10 بج کر 15منٹ پر کراچی سے پشاور روانہ ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 1017222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش