0
Friday 21 Aug 2009 09:35

اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصی میں فلسطینیوں کا داخلہ محدود کر دیا

اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصی میں فلسطینیوں کا داخلہ محدود کر دیا
قابض اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصی میں فلسطینیوں کا داخلہ مزید محدود کر دیا۔ اس نے رمضان المبارک میں 50 سال سے کم عمر فلسطینی حضرات اور 45 سال سے کم عمر خواتین پر مسجد اقصی میں نماز پڑھنے کی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی فوج میں تعلقات عامہ کے ذمہ دار اورے مندس نے کہا کہ مغربی کنارے کے ان فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہو گی جن کی عمریں 50 برس سے زائد ہیں۔ وہ مرد جن کی عمریں 45 سال سے کم اور وہ خواتین جن کی عمریں 40 سال سے کم ہوں گی انہیں بیت المقدس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ مغربی کنارے سے بیت المقدس آنے والوں کیلئے تین راہداریاں قبہ راحل، عطروت اور عیزریہ مخصوص کی گئی ہیں، جہاں سے پیدل خواتین و حضرات گزر سکیں گے۔ اورے مندس نے مزید کہا کہ عطروت راہداری ہر جمعرات کی رات بارہ بجے سے اگلے دن دوپہر دو بجے تک گاڑیوں کے لیے بند رہے گی۔ اورے مندس نے کہا کہ پنتالیس سال سے پچاس سال کی عمر کے درمیان والے فلسطینی حضرات کو بیت المقدس میں داخل ہونے کے لیے اسرائیلی حکومت سے اجازت نامہ لینا ہو گا جبکہ پنتالیس سال سے کم عمر فلسطینیوں کو اجازت نامہ بھی نہیں ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 10181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش