0
Thursday 29 Sep 2011 11:01

کراچی،شاہ لطیف ٹاون سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد

کراچی،شاہ لطیف ٹاون سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد
کراچی:اسلام ٹائمز۔ شاہ لطیف ٹاون میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور خودکش جیکٹ برآمد کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ لطیف ٹاون سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 مبینہ دہشتگردوں قاری عاصم محسود اور محمد نعمان کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف، ایک خودکش جیکٹ، 35 فٹ ڈیٹونیٹر وائر، 2 ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے ہیں۔ 
دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے یکم پریل 2011ء کو لشکر جھنگوی کے دو ساتھیوں اکرم لاہوری اور عطاءاللہ کو سینٹرل جیل کراچی سے چھڑانے کی بھی منصوبہ بندی کی تھی اور اس سلسلے میں سینٹرل جیل کراچی پر حملہ بھی کرنا تھا تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ ترک کر دیا تھا۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مبارک احمد قادیانی کو بھی ایک خودکش دھماکے میں اڑانے کی کوشش کی تھی، تاہم خودکش بمبار کی جیکٹ مبارک احمد قادیانی کے گھر سے کچھ فاصلے پر ایم بی اے فلیٹ کے سامنے پھٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں اسد نامی خودکش بمبار ہلاک ہو گیا تھا، ملزمان سے تفتیش جاری ہے، مزید انکشافات متوقع ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں چھاپے کے دوران محمد اجمل اور نعمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر وائر اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ خُودکش حملہ آور تیار کرنے کے ماہر ہیں۔ چوہدری اسلم نے بتایا کہ گرفتار ملزموں کا ساتھی یکم مئی کو شاہ لطیف ٹاؤن میں بم نصب کرتے ہلاک ہو گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 102355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش