0
Thursday 29 Sep 2011 19:45

چار افغان صوبوں پر حقانی گروپ کا مکمل کنٹرول ہے، آئی ایس آئی کے سربراہ کی سیاسی قیادت کو بریفنگ

چار افغان صوبوں پر حقانی گروپ کا مکمل کنٹرول ہے، آئی ایس آئی کے سربراہ کی سیاسی قیادت کو بریفنگ
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا نے آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان سے کارروائیاں نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا افغانستان کے سات صوبے حقانی نیٹ ورک کے زیر اثر ہیں، جن میں سے چار پر نیٹ ورک کو مکمل کنٹرول حاصل ہے جبکہ تین میں ان کی عملداری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سات صوبوں میں حقانی نیٹ ورک آزادی کے ساتھ آپریٹ کر سکتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ پاکستان کسی علاقے میں آپریشن کیلئے کسی کی ڈکٹیشن نہیں لے گا اور شرپسندوں کے خلاف آپریشن اپنی ترجیحات دیکھ کر کیا جائے گا۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق پاک امریکا تعلقات پر وزیراعظم ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے۔ کانفرنس میں ملک کی سیاسی اور مذہبی قیادت شریک ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے باوجود امریکا کوئی ثبوت نہیں دے سکا۔ شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کی موجودگی کا ثبوت دیں۔ فوری کارروائی کی جائیگی، شرکاء میں چودہ نکات پر مشتمل مجوزہ قرارداد کا مسودہ تقسیم کیا گیا ہے۔ سیاسی قیادت کے تمام خدشات دور کئے جانے تک اجلاس جاری رہے گا۔ پاکستان کی تمام اہم سیاسی و مذہبی جماعتوں کی کانفرنس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ہے۔ ایوان وزیراعظم میں ہونے والی اس کانفرنس میں پارلیمنٹ میں نمائندگی کی حامل اور پارلیمنٹ سے باہر رہنے والی پچاس سے زائد جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 102496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش