0
Thursday 29 Sep 2011 23:13

سنی اتحاد کونسل جمعتہ المبارک کو ”یوم مذمت امریکہ“ منائے گی

سنی اتحاد کونسل جمعتہ المبارک کو ”یوم مذمت امریکہ“ منائے گی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام امریکی دھمکیوں اور الزامات کے خلاف جمعتہ المبارک 30 ستمبر کو ملک گیر ”یوم مذمت امریکہ“ منایا جائے گا۔ اس موقع پر جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں امریکہ کے جارحانہ عزائم کے خلاف قراردادیں منظور کی جائیں گی اور نماز جمعہ کے بعد تمام چھوٹے بڑے شہروں میں امریکہ کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے اور ”امریکہ نہ طالبان.... پاکستان پاکستان“ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ سنی اتحاد کونسل کے میڈیا سیکرٹری نواز کھرل کے مطابق یوم مذمت امریکہ کے موقع پر کراچی میں طارق محبوب، گجرات میں پیر محمد افضل قادری، منڈی بہاﺅالدین میں پیر سید محفوظ مشہدی، گوجرانوالہ میں صاحبزادہ داﺅد رضوی، زاہد حبیب قادری، مولانا محمد اکبر نقشبندی، میانوالی میں پیر سید صفدر شاہ گیلانی، اوکاڑہ میں مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی، فیصل آباد میں علامہ باغ علی رضوی، سمندری میں علامہ سعید رضوی، سکھر میں مفتی عارف سعیدی، ڈسکہ میں مولانا خالد محمود نقشبندی کی قیادت میں مظاہرے کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 102513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش