0
Wednesday 30 Nov 2022 20:50

کوئٹہ، صوبائی اسمبلی کے سامنے پشین بچاو تحریک کا دھرنا ختم

کوئٹہ، صوبائی اسمبلی کے سامنے پشین بچاو تحریک کا دھرنا ختم
اسلام ٹائمز۔ پشین ڈسٹرکٹ کے حوالے سے بلوچستان حکومت کی تمام جاری اعلامیوں کی معطلی کے بعد پشین بچاو تحریک نے صوبائی اسمبلی کے سامنے جاری احتجاجی دھرنا ختم کر دیا۔ پشین بچاو تحریک کے رکن اور پی ٹی آئی کوئٹہ کے رہنما محمد آصف ترین نے میڈیا کو بتایا کہ دھرنا اس امید پر ختم کر رہے ہیں کہ مستقبل میں وزیراعلیٰ اور دیگر متعلقہ ادارے پشین کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے متعلقہ اقوام کو اعتماد میں لے کر حقائق اور میرٹ پر فیصلے کرینگے۔

بصورت دیگر پورے صوبے کو جام کردیں گے۔ کیونکہ پشین کی پرامن عوام کوئی بھی ظلم و ناانصافی برداشت نہیں کرینگے۔ بلکہ ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ لہٰذا ڈسٹرکٹ پشین کو تین اضلاع میں ڈسٹرکٹ پشین، ضلع کاریزات اور ضلع حرمزئی میں تقسیم کریں تاکہ حالیہ نوٹیفکیشنز کے بعد پشین کی پرامن اقوام میں پیدا ہونے والی نفرت اور اختلافات کا خاتمہ ہو۔ اگر دوبارہ ایسا کرنے کی کوشش کی گئی، تو آئندہ دھرنا صرف بلوچستان اسمبلی کے سامنے نہیں، بلکہ پورے بلوچستان کو بند کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1027727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش