0
Tuesday 6 Dec 2022 13:20

حساس آپریشنز کیلئے ڈورنز کی خریداری، پنجاب پولیس نے کمیٹی بنا دی

حساس آپریشنز کیلئے ڈورنز کی خریداری، پنجاب پولیس نے کمیٹی بنا دی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے حساس آپریشنز کی خفیہ نگرانی کیلئے ڈرونز کی خریداری کا عمل تیز کر دیا ہے۔ اب تمام حساس آپریشنز اور روٹس کی خفیہ نگرانی ڈرون کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈرونز کی خریداری کیلئےاعلی افسران پر مشتمل 9 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ کمیٹی میں ڈی آئی جی کاشف کانجو، ڈی آئی جی احسن یونس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور ایلیٹ فورس کے اعلی افسران بھی شامل ہیں۔

کمیٹی تجویز دے گی کہ ڈورنز امپورٹڈ خریدے جائیں یا لوکل تیارہ کردہ ڈرونز کی آرڈر دیا جائے۔ کیمرے کی ریزولوشن، بیک اپ ڈیٹا بارے بھی تجاویز لی جائیں گی۔ مارکیٹ ریٹس سمیت دیگر معاملات بارے بھی کمیٹی سے تجاویز لی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈرونز کے ڈیٹا کے حوالے سے سافٹ وئیر کی خریداری کے بارے میں بھی تجاویز لی جائیں گی جبکہ یہ کمیٹی ڈرونز اور اس کے سافٹ وئیر کی لاگت کی تجاویز بھی تیار کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس لاہور میں اور جنوبی پنجاب کے علاقے کچے کے میں آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کیلئے ڈرونز کیمرے استعمال میں لائے جائیں گے۔ کمیٹی ڈرونز ماہرین کو بھی شامل کرکے رپورٹ 20روز میں جمع کرانے کی پابند ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1028791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش