0
Tuesday 4 Oct 2011 14:05

ناصر علی شاہ اور احمدان بگٹی کا قومی اسمبلی گیٹ کے سامنے سانحہ اختر آباد کیخلاف احتجاجی دھرنا

ناصر علی شاہ اور احمدان بگٹی کا قومی اسمبلی گیٹ کے سامنے سانحہ اختر آباد کیخلاف احتجاجی دھرنا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اختر آباد واقعے کے خلاف بلوچستان سے ممبر قومی اسمبلی ناصر علی شاہ اور احمدان بگٹی کا اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ اور واک آﺅٹ، آج دس بجے جب قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی سید ناصر علی شاہ نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور اسمبلی کے گیٹ پر دھرنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کوئٹہ شہر میں امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں چار سال سے اسمبلی کے فلور پر چیختا رہا ہوں کہ کوئٹہ میں امن قائم کیا جائے، ہمارے لوگوں کے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔ آئے دن انہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ایم این اے ناصر علی شاہ کو منانے کے لئے پہنچ گئیں لیکن انہوں نے دھریا ختم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ اس دھرنے میں بلوچستان سے ممبر قومی اسمبلی احمدان بگٹی نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 103620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش