0
Friday 27 Jan 2023 21:27

کوئٹہ، علامہ غلام حسنین وجدانی کیخلاف استعمال ہونیوالا لیٹر پیڈ جعلی نکلا

کوئٹہ، علامہ غلام حسنین وجدانی کیخلاف استعمال ہونیوالا لیٹر پیڈ جعلی نکلا
اسلام ٹائمز۔ انجمن جعفریہ گلگت اہلیان نگر علمدار روڈ کی کابینہ امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کے حق میں سامنے آ گئی۔ کابینہ کی جانب سے علاقہ ایس ایچ او کو ارسال ہونے والی درخواست کے مطابق چند افراد نے انجمن کے جعلی لیٹر پیڈ کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ دنوں امام جمعہ کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں واقعہ مسجد و امامبارگاہ جعفریہ گلگت اہلیان نگر علمدار روڈ کی انجمن کی جانب سے قائد آباد تھانہ کے ایس ایچ او کو درخواست دی گئی ہے۔ جس میں کابینہ اراکین نے بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں علامہ غلام حسنین وجدانی کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست مسجد کے جعلی لیٹر پیڈ پر دیا گیا تھا۔ درخواست دینے والے افراد کا کابینہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ درخواست میں بعض افراد کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مبینہ افراد امام جماعت کو ہراساں کرنے اور مسجد کے امور میں رکاؤٹ ڈھالنے میں ملوث ہیں۔ انہی افراد نے جعلی لیٹر پیڈ کا استعمال کیا۔ مبینہ افراد کے خلاف کارروائی اورایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1038065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش