0
Saturday 28 Jan 2023 22:04

ملتان، جماعت اہلسنت کے زیراہتمام سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، جماعت اہلسنت کے زیراہتمام سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت پاکستان کے صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی، علامہ قاری فیض بخش رضوی، علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی اور مفتی محمد عثمان پسروری نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت وقت سرکاری سطح پر بھرپور جواب دے اور ان سے ہر قسم کے تعلقات ختم کردیں۔ محمد ایوب مغل، قاری خادم حسین سعیدی، علامہ رکن الدین قادری نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے اہل ایمان کے دل پارہ پارہ ہوگئے ہیں، حکومت وقت سرکاری سطح پر بھرپور جواب دے، اگر اس وقت فرانس کو سخت جواب دیا جاتا تو آج سویڈن کی جرات نہ ہوتی اسلام فوبیا بل کا کیا فائدہ ہوا، شعائر اسلام کی توہین عالمی دہشتگردی ہے اور عالمی دہشتگردوں کا واحد حل صرف اعلان جہاد ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہل سنت ملتان ڈویژن کے زیراہتمام چونگی نمبر 14 سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قاضی محمد بشیر گولٹروی، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، مرزا ارشد قادری، مفتی کاشف فریدی، قاری محمد عمران سلطانی، ڈاکٹر ارشد بلوچ، قاری مطیع الرسول سعیدی، مفتی الیاس معینی، سردار اللہ ڈیوایا لاشاری، قاری محمد اکرم، علامہ بشیر معصومی، مفتی جمیل فریدی، میاں طفیل انصاری، فوجی صدیق، قاری غلام شبیر سواگی، قاری سلیم اشرف، قاری عزیز رسول سیفی نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے، اس نازک اور حساس مسئلے پر اسلامی سربراہان متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں اور طاغوتی قوتوں کے خلاف اکٹھے ہوکر ان کا مقابلہ کریں۔ احتجاجی مظاہرے میں علمائے کرام و تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی اور سویڈن کے خلاف نعرے بازی کی۔
خبر کا کوڈ : 1038260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش