0
Saturday 4 Feb 2023 19:47

کوئٹہ، گیس لیکج سے ہونیوالے حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا

کوئٹہ، گیس لیکج سے ہونیوالے حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں گیس لیکج دھماکوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ آج کوئٹہ کے علاقہ جی او آر کالونی میں گیس لیکج کے باعث ایک اور دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ کے جی او آر کالونی میں ہونے والے دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔ جسکی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ میں گزشتہ دو سال سے سردیوں کے موسم میں گیس لیکج دھماکوں کی شرح میں نمایا اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1039534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش