0
Sunday 5 Feb 2023 00:17

ملتان، لیگی رہنمائوں کا مریم نواز کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کا اعلان

ملتان، لیگی رہنمائوں کا مریم نواز کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں سابق چیئرمین رسالت خان شیر وانی، چوہدری اسلم ہمایوں، ضلعی صدر یوتھ ونگ طارق امیر عباسی ،سٹی صدر لیبر ونگ منیر اختر لنگاہ، سید مطیع الحسن بخاری، سردار منظور کھوسہ، مخدوم رفیق کریمی، مسعود احمد قریشی، مسعود احمد لودھی، اعجاز برکت شیخ، وسیم اکرم میئو، مرزا توفیق بیگ ودیگر نے پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے دوٹوک اور واضح انداز میں کہا ہے کہ (ن) لیگ کی مقامی قیادت اور پیراشوٹر انویسٹرز کی اجارہ داری کی وجہ سے لیگی ورکرز کو پارٹی کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز کے دورہ ملتان استقبال اور ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں کوئی وقعت نہیں دی گئی، یہاں تک کہ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، ضلعی صدر بلال بٹ، جنرل سیکریٹری شیخ اطہر ممتاز تک کو بھی اہمیت نہیں دی گئی، یہی وجہ ہے کہ آج دس سال گزرنے کے باوجود ملتان سے مسلم لیگ ن کوئی سیٹ نہیں حاصل نہیں کر پائی، مریم نواز کا شاندار استقبال کریں گے، انہیں تحفظات پر مبنی کھلا خط بھی یاداشت کے طور پر پیش کیا جائے گا اور قربانیاں دینے والے نظریاتی کارکن مریم نواز کے سامنے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرائیں گے کہ پارٹی اراکین اسمبلی کے ہاتھوں تنظیم کو یرغمال بنا کر ورکرز کو پارٹی قیادت سے دور رکھنے کی ساز شہے۔

 پارٹی رہنمائوں نے مزید کہا کہ سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید آرائیں، سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ سمیت مقامی ہوٹل میں منعقدہ میٹنگز میں تیس تیس سالوں سے قربانیاں دینے والے نظریاتی کارکنوں کو ورکرز کنونشن کے کامیاب بنانے کے سلسلے میں کوئی ترجیح نہیں دی گئی، افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ قربانیاں نظریاتی کارکن کی ہیں لیکن مقامی قیادت اور لیگی اراکین اسمبلی اور پیراشوٹر انویسٹرز کو محکمانہ کمیٹیوں میں ترجیح دی جاتی ہے، ورکرز کے لئے ڈپٹی میئر کی سیٹوں پر بھی انہی اراکین اسمبلی کے چہیتوں اور بیٹوں کو منتخب کر لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے آج نظریاتی ورکرز شدید پریشانی سے دوچار ہیں، بہاولپور میں بھی مریم نواز کے دورہ پر جو واقعہ رونما ہوا وہ بھی انہی اجارہ دار لیگی رہنمائوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،  اگر لیگی ورکرز کو ترجیح نہ دی گئی تو آنے والے دنوں میں اقتدار کے ایوانوں میں جانے والے لیگی رہنما خواب ہی دیکھتے رہ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1039575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش