0
Thursday 6 Oct 2011 02:12

افغانستان میں فوج کے مزید کچھ عرصے رہنے کے لیے صدر کرزئی سے بات چیت جاری ہے، امریکی وزیر دفاع

افغانستان میں فوج کے مزید کچھ عرصے رہنے کے لیے صدر کرزئی سے بات چیت جاری ہے، امریکی وزیر دفاع
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ امریکی فوج 2014ء تک افغانستان سے نکل جائے گئی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مزید کچھ عرصے رہنے کے لیے صدر کرزئی سے بات چیت جاری ہے۔ واشنگٹن میں ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ امریکہ لزبن معاہدہ پر پوری طرح عمل درآمد کرے گا۔ جس کی رو سے امریکی فوجیں 2014ء تک افغانستان میں رہیں گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلہ میں اسی سال 10ہزار امریکی فوجی افغانستان سے نکل جائیں گئے۔جس کہ بعد اگلے سال مزید 20ہزار امریکی فوجیوں کا انخلاء کیا جائے گا۔ تاہم لیون پنیٹا کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں مزید کچھ عرصہ رہنے کے لیے صدر کرزئی سے بات چیت جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 104081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش