0
Friday 17 Mar 2023 04:49

ہم شام کیساتھ تعلقات بحال نہیں کرینگے، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا مشترکہ بیان

ہم شام کیساتھ تعلقات بحال نہیں کرینگے، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا مشترکہ بیان
اسلام ٹائمز۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک شام کے مسئلے کا سیاسی حل نہیں نکلتا، اس وقت تک ہم بشار حکومت سے تعلقات بحال نہیں کرسکتے اور نہ ہی شام سے پابندیاں اُٹھائیں گے۔ مذکورہ بالا چاروں عالمی قوتوں نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ موجودہ شامی سیٹ اپ کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی۔ ان چار مغربی ممالک نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسد حکومت اپنے ہی لوگوں کے خلاف سخت ترین جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔ یہ حکومت دہشت گردوں کو خطے کا امن برباد کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں ان ممالک نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ جب تک شام کے بحران کا کوئی سیاسی حل نہیں نکلتا، ہم کبھی بھی اسد حکومت سے روابط بحال نہیں کرسکتے اور نہ ہی شام سے پابندیاں ختم کرسکتے ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت جاری ہوا ہے، جب امریکی افواج گذشتہ چند سالوں سے کُرد مسلح گروہوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں موجود ہیں اور شام کے ان علاقوں سے تیل اور غذائی اجناس لوٹ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش