0
Monday 20 Mar 2023 19:07

اپنے مطالبات کو لیکر کسانوں کا 20 دن بعد دہلی میں بڑی تحریک چلانے کا اعلان

اپنے مطالبات کو لیکر کسانوں کا 20 دن بعد دہلی میں بڑی تحریک چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سنیوکت کسان مورچہ نے پیر کے روز دہلی کے رام لیلا میدان میں مہاپنچایت کی۔ ایم ایس پی (منیمم سپورٹ پرائس) کے مطالبہ کو لے کر کسان ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ کسانوں نے اعلان کیا ہے کہ 20 دن بعد دہلی میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ کسان لیڈران نے کہا کہ بغیر تحریک چلائے حکومت ایم ایس پی نہیں دے گی، اس لئے کسانوں کو بڑا قدم اٹھانا ہی پڑے گا۔ واضح رہے کہ کسانوں کی مہاپنچایت کو پیش نظر رکھتے ہوئے دہلی پولیس نے رام لیلا میدان میں 2000 سے زیادہ سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا تھا۔ رام لیلا میدان میں جاری مہاپنچایت سے پہلے کسانوں کا نمائندہ وفد وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر سے ملاقات کے لئے کرشی بھون پہنچا۔ اس میں درشن پال، جوگندر سنگھ اگراہاں، یدھویر سنگھ سمیت دوسرے لیڈران بھی شامل تھے۔ مرکزی وزیر زراعت کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ میں 5 اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کے بعد کسان لیڈر ڈاکٹر درشن پال نے کہا کہ یہ حکومت تحریک کے بغیر ہمیں ایم ایس پی نہیں دے گی، اگر ہماری بات نہیں مانی گئی تو آنے والے 20 دنوں میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ دوسری طرف کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ ہم نے ایم ایس پی کمیٹی کا مطالبہ نہیں کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ آپسی اتفاق سے مسئلہ کو سلجھانا چاہیئے۔ سنیوکت کسان مورچہ ملک بھر میں پنچایتوں کا انعقاد کرتا ہے۔ ہم نے کبھی ایم ایس پی پر کمیٹی کا مطالبہ نہیں کیا۔ ہم نے ایم ایس پی گارنٹی قانون کا مطالبہ کیا ہے۔ انہیں پارلیمنٹ میں بل پیش کرنا چاہیئے اور اسے پاس کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1047740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش