0
Monday 20 Mar 2023 23:20

فوج کے سربراہ کیخلاف منفی پراپیگنڈہ پاکستان دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل ہے، قدوس بزنجو

فوج کے سربراہ کیخلاف منفی پراپیگنڈہ پاکستان دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل ہے، قدوس بزنجو
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بیرون ملک پاک فوج کے سربراہ اور ادارے کے خلاف مہم کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت ملک کے پروقار ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ مزموم مقاصد کے حصول کی مہم سے پاکستانی قوم میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کے خلاف منفی پراپیگنڈہ پاکستان دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل ہے۔ بلوچستان کے محب وطن اور غیور عوام ایسی ہر سازش کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سالمیت تحفظ اور استحکام کی ضامن ہے اور ہم بحثیت پاکستانی قوم قومی سلامتی کے ادارے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں۔
خبر کا کوڈ : 1047779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش