0
Wednesday 22 Mar 2023 20:00

روزے کا مقصد تقویٰ کا حصول، تزکیہ نفس اور کردار سازی ہے، محسن علی ساجدی

روزے کا مقصد تقویٰ کا حصول، تزکیہ نفس اور کردار سازی ہے، محسن علی ساجدی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیہون ڈویژن کے صدر محسن علی ساجدی ونگانی نے آمد ماہ رمضان المبارک پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روزے کا مقصد تقویٰ کا حصول، تزکیہ نفس، کردار سازی اور انسان کا اپنے خالق حقیقی کی جانب پلٹنا اور اس کے حکم کے تابع ہونا ہے، روزہ غیر معمولی حالات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کی تربیت کے ساتھ ساتھ معاشرے میں مثبت سوچ، بھائی چارے اور باہمی احساس کو پروان چڑھانے میں بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہے، ماہ رمضان المبارک کے ایام ہمیں تطہیر نفس اور تزکیہ ذات کے بے شمار مواقع فراہم کرتے ہیں، جس سے انسان کو کردار کی تعمیر جیسی نعمت مستقل طور پر عطا ہوجاتی ہے اور وہ دنیا و آخرت کے تمام مسائل کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں روزے کو اس لئے واجب کیا ہے تاکہ لوگوں کے اخلاص کو محکم کرے، پوری امت مسلمہ اس ماہ میں روزے کا فریضہ انجام دیتی ہے، خدا کے سامنے سربسجود ہوتی ہے، جس سے امت کے اندر ظلم سے دوری اور انصاف پر عمل کرنے کا جذجہ پیدا ہوتا ہے، ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اس بابرکت مہینہ میں خدا کی لاریب کتاب قرآن کریم کے مطالعے کو اپنی عادت بنائیں اور اس کے معانی و مفاہیم پر خصوصی توجہ دیں، اس میں موجود اسرار کا باریک بینی سے جائزہ لیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم سب پر یہ بھی لازم ہوتا ہے کہ ہم ماہ رمضان المبارک کی برکتوں کو سمیٹنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور تزکیہ نفس کی خاطر عبادت و ریاضت کے مراحل پورے خلوص اور نیت سے انجام دیں۔
خبر کا کوڈ : 1048124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش