0
Tuesday 28 Mar 2023 18:54
غاصب صیہونی ریاست تباہی کے دہانے پر

جعلی صیہونی حکومت خداوند متعال کی مدد اور ارادے سے روبہ زوال، حزب اللہ

جعلی صیہونی حکومت خداوند متعال کی مدد اور ارادے سے روبہ زوال، حزب اللہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ عارضی صیہونی حکومت روبہ زوال ہے اور تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے فلسطینی مجاہدوں کے ایثار اور فداکاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عارضی صیہونی حکومت نابود ہونے والی ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے خاتمے کا بیج اس کے اندر بویا جا چکا ہے اور ممکن ہے کہ قدرے وقت لگے مگر صابر، مجاہد اور بے لوث جدوجہد کرنے والی فلسطینی قوم کے ہاتھوں یہ حکومت ضرور تباہ ہو جائے گی۔ ایک ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے قرآن کریم کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جعلی صیہونی حکومت خداوند متعال کی مدد اور ارادے سے روبہ زوال اور نابودی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش