0
Saturday 1 Apr 2023 14:38

حکومت آزادکشمیر قانون اور آئین کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، توصیف عباسی

حکومت آزادکشمیر قانون اور آئین کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، توصیف عباسی
اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیراعطم آزادکشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر قانون اور آئین کی حکمرانی اور جلد انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے تعلیمی بورڈ آزادکشمیر کو فوری کمپیوٹرائز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے لیے حکومت آزادکشمیر 30 کروڑ روپے فراہم کرے گی، پسے ہوئے طبقات کو اوپر اٹھانے کیلئے ان کی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے۔ اعلیٰ معیار کی تعلیم و تربیت کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم اور معاشرہ اپنے مقاصد اور اہداف حاصل نہیں کر سکتا۔ باشعور قوم ہی ایک مثالی معاشرہ قائم کر سکتی ہے اور تعلیم کے بغیر یہ ممکن نہیں۔ اس وقت پاکستان اور آزادکشمیر کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ حکومت آزادکشمیر تعلیمی ترقی کے لیے ایک منظم تعلیمی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعطم سردار تنویر الیاس کے انقلابی وژن کے مطابق حکومت آزادکشمیر سرکاری سطح پر مفت تعلیم ہر شہری تک پہنچانے اور نظام تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے انقلابی اصلاحات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش