0
Monday 10 Oct 2011 20:36

لودھراں،مٹی کا تودہ گرنے سے 5 مزدور خواتین جاں بحق

لودھراں،مٹی کا تودہ گرنے سے 5 مزدور خواتین جاں بحق
لودھراں:اسلام ٹائمز۔ لودھراں میں مٹی کا تودہ گرنے سے 5مزدور خواتین جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئیں، مقامی ذرائع کے مطابق ضلع لودھراں کے علاقہ کہروڑ پکا خانقا کھوہ میں 8 خواتین مزدور مٹی کے ٹیلے کے نیچے زیر تعمیر دیوار کی بنیادیں کھودرہی تھیں کہ اسی دوران اچانک مٹی کا بھاری تودہ ان پر آگرا، جس کے باعث 8 مزدور خواتین مٹی تلے دب گئیں جس کے نتیجے میں پانچ خواتین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی، مقامی لوگوں نے بھی امدادی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خواتین کی وجہ ہلاکت دم گھٹنا ہے، واقعہ کے بعد جاں بحق اور زخمی ہونے والی مزدور خواتین کے اہل خانہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور جائے حادثہ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
خبر کا کوڈ : 105202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش