0
Saturday 1 Aug 2009 14:17

سوائن فلو دنیا بھر میں مہلک وبا کی شکل اختیار کر گیا،امریکا میں گذشتہ ہفتے 51افراد ہلاک

سوائن فلو دنیا بھر میں مہلک وبا کی شکل اختیار کر گیا،امریکا میں گذشتہ ہفتے 51افراد ہلاک
واشنگٹن:سوائن فلو دنیا بھر میں مہلک وبا کی شکل اختیار کر گیا صرف امریکا میں گذشتہ ہفتے سوائن فلو سے 51 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سعودی عرب میں مزید 2 مریضوں کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے ۔ امریکا کے"سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پروینشن" کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکا میں سوائن فلو سے 51 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 353 ہو گئی ہے ۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5514 ہے ۔ ارجنٹائن میں سوائن فلو سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ ہو گئی ہے جبکہ 248  افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔برطانیہ میں سوائن فلو سے27  اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق جمعے کو ایچ ون این ون وائرس سے متاثرہ دو افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔کویت میں سوائن فلو کے پانچ نئے کیس رجسٹر ہوئے ہیں جن میں ایک پاکستانی باشندہ بھی شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 9019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش