0
Wednesday 12 Oct 2011 14:43

بیجنگ،روسی وزیراعظم کی چین کے صدر سے ملاقات

بیجنگ،روسی وزیراعظم کی چین کے صدر سے ملاقات
بیجنگ:اسلام ٹائمز۔ روسی وزیراعظم ولادیمیر پوٹن نے بیجنگ میں چین کے صدر ہو جن تاؤ سے ملاقات کی ہے، روسی وزیراعظم اپنے دورے کے دوران چین کو قدرتی گیس کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ روسی صدر پوٹن دو روزہ دورے پر کل بیجنگ پہنچے تھے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے روس چین معاہدے کو تاریخی معاہدہ قرار دیا، ماسکو اور بیجنگ کے درمیان معاہدے کے لئے پانچ سال تک مذاکرات ہوئے، دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کو گیس کی فراہمی کے منصوبے سے روس کا یورپی ممالک پر انحصار کم ہو جائے گا۔ روس یورپ کو گیس برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، دونوں ہمسایہ ملکوں کے تعلقات میں سرد جنگ کے زمانے سے ہی سرد مہری چلی آ رہی تھی، جو اس معاہدے سے کم ہونے کی توقع ہے۔
قبل ازاین روسی وزیراعظم ولادیمیر پیوٹن چین کے دورے پر بیجنگ پہنچے ، جہان ایک ہزار ارب ڈالر کی گیس فروخت کے معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔ روسی وزیراعظم پیوٹن آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد کسی بھی ملک کے پہلے دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اپنے ہم منصب ون جائیب اوٴ سے 16ویں ملاقات کریں گے۔ اس دورے میں روسی وزیراعظم متعدد تجارتی اور کاروباری مواقعوں پر چینی حکام سے بات چیت کریں گے، مگر سب سے زیادہ روس کی طرف سے چین کو گیس کی فروخت کے معاہدے کو اہمیت دی جارہی ہے۔ ایک ہزار ارب ڈالر مالیت کے اس معاہدے کے تحت روس چین کو 89 ارب کیوبک میٹر گیس سالانہ فراہم کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 105689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش