0
Saturday 2 Apr 2011 12:14

جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کریں گے، نہ کبھی غیر جوہری ممالک پر ان کے استعمال کی دھمکی دیں گے، چین

جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کریں گے، نہ کبھی غیر جوہری ممالک پر ان کے استعمال کی دھمکی دیں گے، چین
بیجنگ:اسلام ٹائمز۔ چین نے قومی دفاعی پالیسی کے حوالے سے جاری وائٹ پیپر میں واضح کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کے اصول پر ہر صورت کاربند رہے گا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق چین کی سٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس نے چین کی قومی دفاعی پالیسی کے حوالے سے وائٹ پیپر شائع کیا ہے جس میں اس عزم کا پختہ اظہار کیا گیا ہے کہ چین کسی بھی حالت میں غیر جوہری ممالک اور جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقوں میں جوہری ہتھیار استعمال یا ان کے استعمال کی دھمکی نہیں دے گا۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین نے ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کی مکمل مخالفت اور ان کے خاتمے کی حمایت کی ہے۔ چین یہ سمجھتا ہے کہ جوہری عدم پھیلاؤ کی ذمہ داری ان ممالک پر عائد ہوتی ہے جو بڑے پیمانے پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ایسے ممالک کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری قانونی طریقے سے روکنی چاہیے اور اسی طرح انہیں ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کرنا چاہیے۔ اسی طرح جوہری ہتھیاروں کی تلفی کی ضروری شرائط بھی بنائی جانی چاہئیں۔
وائٹ پیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ جب یہ شرائط مناسب اور موثر ہوں گی تو جوہری ہتھیاروں سے لیس دیگر ممالک کو بھی دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے جوہری عدم پھیلاؤ میں شرکت کرنی چاہیے۔ وائٹ پیپر کے مطابق جوہری عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں عالمی برادری کو ممالک کیلئے ایک مرحلہ وار ٹائم فریم بنانا چاہیے جس کے تحت مختلف عالمی کنونشنز کی توثیق کرائی جائے اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے ان ممالک کو طویل المعیاد ٹائم فریم دیا جائے۔ وائٹ پیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ چین عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کا کوئی لائحہ عمل تیار ہونے سے پہلے جس طرح جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کے عزم پر قائم ہے اسی طرح دیگر ممالک کو بھی اپنے آپ کو پابند بنانا چاہیے۔ اسی طرح جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاستوں کو بھی متفقہ طور پر مذاکرات کے ذریعے ایک دوسرے کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 62665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش