0
Thursday 13 Oct 2011 01:14

اندرون سندھ جانیوالے امریکی سفارتکاروں کو واپس کراچی بھیج دیا گیا

اندرون سندھ جانیوالے امریکی سفارتکاروں کو واپس کراچی بھیج دیا گیا
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی سے اندرون سندھ جانیوالے امریکی سفارتکار اور ان کے عملے کو جامشورو ٹول پلازہ پر حساس اداروں اور پولیس نے روک دیا۔ ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں کچھ عملے کے کاغذات مکمل نہیں تھے اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو اندرون سندھ نہیں جانے دیا گیا اور کراچی واپس کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں بھی سپر ہائی وے ٹول پلازہ پر دوران چیکنگ پولیس نے غیرملکیوں کی گاڑیوں کے قافلے کو روکا گیا تھا، جس میں تین گاڑیوں کو این او سی ہونے پر جانے کی اجازت دی گئی تھی اور ایک گاڑی کو واپس کر دیا گیا تھا۔ گاڑیوں میں سوار امریکی وفد سیلاب متاثرہ علاقوں میں دورے کے لئے جا رہا تھا۔
کراچی،ٹول پلازہ پر امریکیوں کی گاڑیوں کو روک لیا گیا
کراچی میں سپر ہائی وے ٹول پلازہ پر دوران چیکنگ پولیس نے غیرملکیوں کی گاڑیوں کے قافلے کو روک لیا، گاڑیوں میں سوار امریکی وفد سیلاب متاثرہ علاقوں میں دورے کے لئے جا رہا تھا۔ ایک گاڑی کو اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث روک لیا گیا جبکہ دیگر گاڑیوں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 105831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش