0
Tuesday 30 May 2023 23:20
آئی ایم ایف عالمی قوتوں کا ہتھیار ہے

مسلم لیگ (ن) الگ الیکشن لڑیگی، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہیں لڑینگے، جاوید لطیف

آنے والے چیف جسٹس مسلم لیگ (ن) کو انصاف دینا چاہتے ہیں
مسلم لیگ (ن) الگ الیکشن لڑیگی، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہیں لڑینگے، جاوید لطیف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنے والے چیف جسٹس آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا چاہتے ہیں اور وہ مسلم لیگ (ن) کو انصاف دینا چاہتے ہیں۔ سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے کرنے والے کو ہائی جیکر بنا کر سزا دی گئی، قاضیوں نے یہ فیصلے کیے تھے، سی پیک کا منصوبہ شروع کرنے والے کو نااہل کیا گیا، 2014ء میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس پر حملے کرنے والوں کو روکا نہ گیا، اگر قاضی اس وقت فیصلے درست کرتے تو 9 مئی کا واقعہ نہ ہوتا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نے مزید کہا ہے کہ 9 مئی کیلئے ایک سال ٹریننگ دی گئی، ان کو لالچ دے کر ورغلایا گیا، اداروں میں بیٹھے چند لوگوں نے سہولت کاری کی تھی، عالمی ایجنڈے کو تقویت دی، پیٹ پر پتھر باندھ کر سی پیک کو روکنے کی سازش تھی، آئندہ چند روز میں انکشافات کرکے پاکستان مخالف عالمی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کام کرنے والوں کو سامنے لائیں گے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان میں آنے والے چیف جسٹس آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا چاہتے ہیں، وہ مسلم لیگ (ن) کو انصاف دینا چاہتے ہیں، ملک کے سپریم چیف صرف نواز شریف ہیں، سارے چیف اکٹھے ہو کر بہتر طریقے سے ملک چلا سکتے ہیں اور ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں، ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، 9 مئی کے کردار سامنے لائیں گے تو 2017ء والے کردار از خود بے نقاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک کو بحران میں ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، امپورٹڈ کون، غیر ملکی قوتوں کا آلہ کار وہی لوگ ہیں، مسلم لیگ (ن) الگ الیکشن لڑے گی، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہیں لڑیں گے، میرٹ سے ہٹ کر تقرریاں کی جائیں گی تو حالات بہتر نہیں ہوں گے، موجودہ آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1061030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش