0
Wednesday 31 May 2023 23:17

سعودی عرب کی آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ سے متجاوز

سعودی عرب کی آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ریاض سے سعودی عرب کے محکمہ شماریات کے مطابق محکمہ شماریات نے 2022ء تک کی آبادی کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کل آبادی میں سعودی شہریوں کی تعداد ایک کروڑ 88 لاکھ ہے۔ سعودی محکمہ شماریات نے بتایا کہ سعودی عرب کی کل آبادی میں مردوں کی تعداد ایک کروڑ 97 لاکھ ہے جبکہ مملکت کی کل آبادی میں خواتین کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ ہے۔ آبادی کے لحاظ سے دارالحکومت ریاض سعودی عرب کا سب سے بڑا شہر ہے۔

محکمہ شماریات کے مطابق جدہ دوسرا، مکہ تیسرا، مدینہ چوتھا اور دمام آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا شہر ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق 2010ء کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کی آبادی 2 کروڑ 40 لاکھ تھی۔ محکمہ شماریات کے مطابق 2010ء سے 2022ء تک سعودی عرب میں آبادی کی سالانہ شرح نمو 2.5 فیصد رہی۔
خبر کا کوڈ : 1061257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش