0
Friday 2 Jun 2023 17:54

میئر کراچی کا انتخاب شو آف ہینڈ سے ہوگا، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا

میئر کراچی کا انتخاب شو آف ہینڈ سے ہوگا، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی کے میئر کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے میئر کے انتخاب کے عمل سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمہ بلدیات کے مطابق بلدیاتی ایکٹ کے مطابق میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ سے ہوگا۔ محکمہ بلدیات کے مطابق میئر کا الیکشن شفاف ہوگا جس کی اکثریت حاصل کرے گا میئر اسی کا آئے گا۔ خیال رہے الیکشن کمیشن نے میئر کراچی الیکشن سے متعلق محکمہ بلدیات سے وضاحت مانگی تھی۔

یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب 15 جون کو ہوگا جب کہ کاغذات نامزدگی 9 سے 10 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ شیڈول میں کہا گیا تھا کہ ریٹرننگ افسر 11 جون کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست 14 جون کو جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 16جون کو ریٹرننگ افسران نتائج کا اعلان کریں گے جب کہ کامیاب امیدوار 19 جون کو حلف اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1061556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش