0
Monday 5 Jun 2023 16:41

ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں، عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، منظور وسان

ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں، عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں، عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی میں ایسے بھی ہوں گے جو سپورٹر عمران کے لیکن آدمی کسی اور کے ہوں گے، ہوسکتا ہے کہ پرویز الہی کو پی ٹی آئی کا سربراہ بنایا جائے۔ اپنے بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ہے، مجھے عام انتخابات وقت پر نظر نہیں آ رہے، الیکشن 6 ماہ سے ایک سال تک ملتوی ہو سکتے ہیں کیونکہ پہلے احتساب کے لئے وقت مانگا جائے گا پھر الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما جیل جائیں گے اور کچھ چھپ کر بیٹھے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں ایسے لوگ بھی ہوں گے جو سپورٹر عمران خان کے لیکن آدمی کسی اور کے ہوں گے۔ مشیر زراعت نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ 5 سے 10 فیصد لوگ بھی نہیں رہیں گے، انہیں جس طرح رات کے اندھیرے میں بنایا گیا تھا اسی طرح لے جایا جا رہا ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ عمران خان پہلے احتساب پھر الیکشن کے حامی تھے، لہذا اب ایسا ہی ہوگا، یہ بند گلی میں پھنس چکے اور ان کے خاتمے کے دن قریب آچکے ہیں۔ سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کی گرفتاری پر انہوں نے کہا کہ پرویز الہی پر کیسز بناکر انہیں خوامخواہ اہمیت دی جا رہی ہے، البتہ ہوسکتا ہے کہ پرویز الہی کو پی ٹی آئی کا سربراہ بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1062076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش