0
Thursday 8 Jun 2023 00:26

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ، الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کردیئے

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ، الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کردیئے
اسلام ٹائمز۔ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار تک پہنچ گئی، الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ الیکشن کمیشن نے 31 مئی 2023ء تک کے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق ملک میں  رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 782  ہے۔ رجسٹرڈ ووٹرز میں مرد ووٹرز کا تناسب 54.02 فیصد اور خواتین ووٹرز کا  45.98 فیصد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379 ہے، جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 841 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار 556 ہے جبکہ بلوچستان میں 52 لاکھ 60 ہزار 247 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 لاکھ 25 ہزار 575 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1062552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش