0
Thursday 8 Jun 2023 09:28

بی جے پی کی شکست کیلئے علاقائی پارٹیوں کے درمیان سیاسی اتحاد بہت ضروری ہے، فاروق عبداللہ

بی جے پی کی شکست کیلئے علاقائی پارٹیوں کے درمیان سیاسی اتحاد بہت ضروری ہے، فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی فاروق عبداللہ نے 2024ء کے پارلیمانی انتخابات میں علاقائی پارٹیوں کے ساتھ آنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم سے بچانے کے لئے یہ ضروری ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے ’کشمیر فائلز‘ اور ’دی کیرالہ اسٹوری‘ جیسی فلموں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کو تقسیم کرکے ہندوستان اور اس کے آئین کو تباہ کررہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ہندوستان کے تنوع کو بچایا جانا چاہیئے۔ تیسرے محاذ کی ضرورت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ سب کو میرا پیغام ہے کہ ہندوستان میں تنوع میں اتحاد ہے، ہمیں تنوع کی حفاظت کرنی ہے، اس سے ملک کی یکجہتی کی حفاظت ہوگی۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا 2024ء کے انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی پارٹیوں کا ایک ساتھ آنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ سوال بی جے پی کا نہیں، بلکہ ملک کا ہے، کیا آپ ملک کو مذہب کی بنیادوں پر بٹا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں یا آپ چاہتے ہیں کہ ملک متحد ہو؟ یہ ایک متنوع ملک ہے۔ اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان میں کرناٹک کے ساتھ کوئی مشترکات نہیں ہے اور نہ ہی دیوے گوڑا کی کشمیر کے ساتھ کوئی مشترکات ہے، لیکن جو چیز انہیں متحد رکھتی ہے وہ قومی تعمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کون سی بات جوڑ کر رکھتی ہے، یہ ساتھ مل کر کام کرنے، اس قوم کی تعمیر کرنا اور ایک ساتھ آگے بڑھنے کی خواہش ہے اور وہی اہم ہے۔
خبر کا کوڈ : 1062599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش